ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے لیے تیار کیے گئے قالین پر کتنا خرچ آیا

باغی ٹی وی: انقرہ میں خلافت عثمانیہ کی طرز پر ایک عالیشان محل کی تعمیر کے بعد اب ان کے ایک بیش قیمت قالین کے میڈیا میں چرچے ہو رہےہیں۔ 108 مربع میٹر پر محیط یہ قالین 33 خواتین نے 24 گھنٹے مسلسل 9 ماہ تک تین شفٹوں میں کام کرکے تیار کیا۔ قالین کی تیاری میں 29 ملین، چار ہزار دو سوگرہیں لگائیں گئی ہیں۔ قالین کی تیاری پر اٹھنے والے اخراجات کی کوئی تفصیل موجود نہیں تاہم مسلسل نو ماہ تک اگر 33 خواتین کو ماہانہ ایک ہزار ڈالر کی تنخواہ بھی دی گئی ہو صرف تنخواہ کی یہ رقم 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر بنتی ہے

ترک صدر کے لگژری شاہی محل جس کے 1150 کمرے ہیں کے استقالیہ ہال میں بچھائے گئے قالین پر ایردوآن نے بڑے فخر کا اظہار کیا۔ اس محل کی تیاری پر60 کروڑ ڈالر سے زاید رقم صرف کی گئی۔ یہ ہال سفیروں سے ملاقات کے لیے مختص ہے

Shares: