اسلام آباد: ترکی نے کشمیریوں کی حمایت اور بھارت کے خلاف پاکستان کی مدد کرنے کا حق ادا کردیا ترکی کی گریٹ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ سینتوپ نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسد قیصر کو یقین دہانی کروائی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت میں ترک پارلیمان میں ایک قرارداد پیش کی جائے گی۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کے یکطرفہ طور پر خاتمے کے بعد پیدا صورتحال سے آگاہ کیا۔

اسدقیصر نے انہیں بتایا کہ دونوں آرٹیکل کے خاتمہ ایک تاریخی دھوکا تھا جو بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کیا۔ اسپیکر اس قیصر نے اپنے ترکش ہم منصب کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس اور اس میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور وادی میں کرفیو کے نفاذ سمیت بھارتی حکومت کے دیگر اقدامات کے خلاف متفقہ طور پر منظور قرارداد کے بارے میں آگاہ کیا۔

Shares: