باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک وزیر خارجہ کو ہلال پاکستان سے نوازا گیا

ترک وزیر خارجہ مولودچاؤش اولو کو’’ہلال پاکستان‘‘دینے کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی تقریب میں وفاقی وزراء ،ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ترک وزیر خارجہ کو ہلا ل پاکستان کے اعزاز سے نوازا.

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی وزارت خارجہ آمد ہوئی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب کااستقبال کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔

گزشتہ اڑھائی سال میں ترک وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے، ترک وزیر خارجہ گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، ان کے ہمراہ 20 رکنی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔

وفد میں وزارت تعلیم اور تجارت سمیت دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں، ترک وفد میں ڈراما سیریل دیریلش ارطغرل کے اداکار بھی شامل ہیں۔ڈرامے میں بمسی بیرک کا کردار ادا کرنے والے نورتین سومیز بھی وفد کا حصہ ہیں، ارطغرل میں ارتب بے کا کردار نبھانے والے ایبرک پیکان بھی پاکستان آئے ہیں۔

یورپی پابندیوں کے بعد ترکی ڈٹ گیا، بڑی طاقتوں کو للکار دیا

ترک اداکار انگین التان نے دورہ لاہور میں کیا بڑا اعلان،پاکستان کیوں آئے ؟بتا دیا

پاک بحریہ کے سربراہ کو لیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسز کا اعلیٰ اعزاز تفویض

ترک‌ صدر کو مارنے کی کوشش،25 پائلٹ سمیت دیگر کو سزا سنا دی گئی

واضح رہے کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کا دوسرا پاک ترکی آذربائیجان سہ فریقی اجلاس آج بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران تینوں فریق عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے، جس میں علاقائی امن و سلامتی کے لیے نئے اور ابھرتے ہوئے خطرات سمیت کو وِڈ 19 وبائی مرض، ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلی کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

گستاخانہ خاکوں اورفرانسیسی صدر کے معاملے پر پاکستان کا فرانس سے شدید احتجاج

پاکستان پہلا ملک جس نے فرانسیسی سفیرکو طلب کیا، گساخانہ خاکوں کا مسئلہ کہاں کہاں اٹھائیں گے، طاہر اشرفی نے بتا دیا

گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جائے؟ سراج الحق کا سینیٹ میں بڑا مطالبہ

فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

تینوں وزرائے خارجہ امن و سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔

Shares: