ترک وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ایران کے شہر اسفہان میں ملاقات کی۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ چاوش اولو اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی صدارت میں اہم وفود کی ملاقات میں دو طرفہ، علاقائی و بین الاقوامی معاملات میں باہمی مشاورت کو فروغ دیتے ہوئے بات چیت ہوئی یہ طے ہوا کہ باہم تعلقات میں تقویت لائے جانے اور اس دائرہ کار میں باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کا ہدف ہونے والے مشاورت منصوبے کے متن پر دستخظ کیے۔

اجلاس کے بعد وزیر چاوش اولو نے ظریف کی جانب سے ان کےا عزاز میں دیے گئے ظہرانہ میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ ترک وزیر خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کی سرکاری دعوت پر اموری دورے پر کل ا یران تشریف لے گئے تھے۔

Shares: