بریکنگ : ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ڈرون مار گرایا

0
96

انقرہ : ترکی نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے نامعلوم ڈرون کو شامی سرحد پر مار گرایا۔ذرائع کے مطابق ترکی وزارت دفاع نے بتایا کہ نامعلوم ڈرون نے 6 مرتبہ ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی‘۔انہوں نے بتایا کہ ’شامی سرحد کے نزدیک ترک صوبے کیلس میں مار گرائے ڈرون کا ملبہ ملا‘۔

ترک وزارت دفاع نے مزید بتایا گیا کہ ’ہمارے دو ایف 16 جنگی طیاروں نے انسیرلیک ایئر بیس سے پرواز بھری اور ڈرون کو مارگرایا‘۔وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ ’ڈرون کی ملکیت کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور ڈرون کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے نشانہ بنایا گیا‘۔

ترقی اور تحقیق کے میدان میں‌ ایران ایک قدم اور آگے،6 نئی دواؤں کی رونمائی

واضح رہے کہ نومبر 2015 میں ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شامی سرحد کے قریب روس کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔ترکی کئی بار وارننگ بھی دے چکا ہے کہ اس کی حدود کی خلاف ورزی نہ کی جائے

“دنیا والو سن لو! مقبوضہ کشمیر سے متعلق جدوجہد جاری رہے گی: وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر امریکی میڈیا سے گفتگو” لاک ہے

دنیا والو سن لو! مقبوضہ کشمیر سے متعلق جدوجہد جاری رہے گی: وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر امریکی میڈیا سے گفتگو

یاد رہےکہ مذکورہ واقعہ کے بعد روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے شامی سرحد پر ترکی کی جانب سے روسی لڑاکا طیارہ گرانے کو ’ پیٹھ میں خنجر گھونپنے‘ سے تعبیر کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ واقعہ کے ماسکو-انقرہ تعلقات پر ’سنگین نتائج‘ مرتب ہوں گے۔

Leave a reply