ترکی نے دہشت گردوں کے خلاف شمالی عراق میں آپریشن شروع کردیا

انقرہ :ترکی نے ایک بار پھر اپنی سرحدوں کی طرف بڑھنے والے خطرات کو کم کرنے کےلیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے. اطلاعات یہی ہیں کہ ترکی نے شمالی عراق میں انسداد دہشتگردی کیلئے آپریشن Claw-2شروع کیا ہے۔

ترکی کی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے آپریشن کا مقصد علاقے میں دہشتگرد تنظیم کے زیر استعمال غاروں اور خفیہ پناہ گاہوں کو تباہ کرنا ہے۔وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا کہ شروع کی گئی نئی کارروائی عراق کے علاقے Harkuk میں جاری آپریشن Claw-I کا تسلسل ہے۔

یاد رہے کہ ترکی کئی بار امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو خبردار کرچکا ہے کہ وہ ترکی کی سرحد سے دور رہیں .ترکی اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کوئی بھی حد پار کرسکتا ہے. یہی وجہ ہے کہ ترکی امریکہ اور اتحادیوں کی دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف پہلے بھی کرچکا ہے.

Comments are closed.