ترکی کی پہلی الیکٹرک سمارٹ کار: صدرطیب ایردوان کل افتتاح کریں گے
استنبول:ترکی کی پہلی الیکٹرک سمارٹ کار: صدرطیب ایردوان کل افتتاح کریں گے،اطلاعات کے مطابق استنبول گبزے کی انفارمیٹکس ویلی میں منعقد ہونے والی تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان، وزراء ، اعلی عہدیداراورکاروباری دنیا کے اہم شخصیات اس متعارفی تقریب میں شرکت کریں گی۔
یہ کارجس کی 2022 میں بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کیے جانے کی توقع کی جارہی ہے ،اندرونِ ملک مارکیٹ کے علاوہ 2-3 سال کے بعد یورپ اور بین الاقوامی برآمدی منڈیوں کو فروخت کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
ترکی کے وژن کے نقطہ نظر سے پیش کردہ اس نئی الیکٹرک SUV کار کو مارکیٹ میں پیش کیے جانے کے بعد 5 سالوں میں نئے ماڈلز کی تعداد بڑھانے کے لئے منصوبہ بنایا گیا ہے۔ کار جو انٹرنیٹ کے توسط سے تمام ا سمارٹ آلات کے ساتھ بات چیت کرتی ہے کاروں میں نیا دور شروع ہونے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔
اسمارٹ کار ، پلگ پر لگی استری سے لے کر انٹرنیٹ شاپنگ تک یہاں تک کہ ڈرائیور کے نہ موجود ہونے کی صورت میں بھی اسے پارک کرنے جیسے کئی ایک موضوعات پر سینریو پیش کرنے کی بھی دسترس حاصل ہے۔