ترکی کے شمالی شام میں آپریشن کے حوالے سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے بھی ردعمل دے دیا ہے۔ وہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں وزیر اعظم گسپے کونٹے کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

ترکی فوجی آپریشن سے عوام کو سنگین مشکلات

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے ترکی کو جنوبی سرحد پر سکیورٹی خدشات سے متعلق اندیشوں میں حق بجانب قرار دیا ہے۔

اسٹالٹن بر گ کے مطابق ترکی نے جنوبی سرحد پر دہشت گردی کوریڈور کو ختم کرنے اور علاقے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کیا ہے اور نیٹو کوتمام معلومات فراہم کر دی ہیں۔

شام آپریشن سے ترکی کس بحران کا شکار ہو جائےگا، ترک اخبار کا انتباہ

نیٹو سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سکیورٹی کے بارے میں ترکی کے اندیشے جائز ہیں کیونکہ اسے دہشت گردی کے بہت خطرناک حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ترکی کو شام کے دیہات میں شدید مزاحمت کا سامنا

واضح رہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل اپنے دورہ ترکی کے دوران صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔۔

یاد رہے کہ ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر نا چاہتا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔

Shares: