اقوام متحدہ میں درخواست کے بعد ترکی کا نام تبدیل کردیا

0
43

انقرہ :اقوام متحدہ میں درخواست کے بعد ترکی کا نام تبدیل کردیا ،اطلاعات کے مطابق ترکی کی جانب سےملک کےنام کی تبدیلی کی درخواست کے بعد اقوام متحدہ نے تنظیم میں جمہوریہ ترکی کے ملک کا نام "ترکی” سے بدل کر "Türkiye”ترکیے” کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے کہا کہ بدھ کو ترک وزیر خارجہ کی جانب سے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں تمام امور کے لیے "ترکی” کے بجائے "Turkiye” استعمال کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔

اس سے پہلے ترک وزیرخارجہ نے منگل کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کو خط کے باضابطہ جمع کرانے کا اعلان کیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ "ہمارے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے ساتھ مل کر، ہم اس کے لیے بہترین حالات پیدا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔”

ترک وزیرخارجہ نے اناطولیہ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "ہم نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں، ممالک کے لیے یہ ممکن بنایا ہے کہ وہ ‘Türkiye’ کے استعمال میں اس تبدیلی کو دیکھیں۔”اور آئندہ سے ترکی کی بجائے "ترکیے” کے نام سے لکھا اور پکارا جائے

یاد رہے کہ ترکی نے دسمبر میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے ایک میمورنڈم جاری کرنے کے بعد اپنے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرکاری نام کو انگریزی میں تبدیل کرکے Türkiye کرنے کا اقدام شروع کیا اور عوام سے کہا کہ وہ ملک کو ہر زبان میں بیان کرنے کے لیے Türkiye کا استعمال کریں۔

اردگان نے اس وقت کہا کہ "ترکی کو ہمارے ملک کے لیے قومی اور بین الاقوامی مقامات پر ایک چھتری برانڈ کے طور پر قبول کیا جاتا ہے۔” "ترکیے ترک عوام کی ثقافت، تہذیب اور اقدار کی بہترین نمائندگی اور اظہار ہے۔”

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے برآمدی سامان کے لیے "میڈ اِن ترکیے” استعمال کریں، اور ریاستی اداروں کو اپنے خط و کتابت میں ترکیے کو استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a reply