ترکی: صدر رجب اردوان روس کے سرکاری دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان روس کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
ترکی کے بارڈر کے قریب دہشت گردوں کا خاتمہ، ترک صدر نے کیا بڑا اعلان
صدارتی دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر اردوان آج 27 اگست بروز منگل روس روانہ ہوں گے۔اس دوران وہ روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

دو طرفہ ملاقات کے بعد صدراردوان اور صدر پیوٹن بین الوفود مذاکرات کی سربراہی کریں گے۔مذاکرات میں ترکی روس باہمی تعلقات کا جائزہ اور شام سمیت بعض علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیالات کی توقع ہے۔

دریں اثنا صدر ادروان میکس2019 بین الاقوامی ایوی ایشن اینڈ اسپیس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

Comments are closed.