ترکی:ترکی کودعاوں میں یاد رکھنا:13 مقامات سے اچانک اٹھنے والی آگ استبول سمیت 21 بڑے شہروں میں پھیل گئی،اطلاعات کے مطابق ترکی کواس وقت قوم اورامت مسلمہ کی دعاوں کی سخت ضرورت ہے ، ادھر اطلاعات کے مطابق ترکی میں جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آئے 63 مقامات آچکے ہیں
جہاں اس وقت عالمی ذرائع ابلاغ اس بہت بڑے سانحے پراپنے انداز سے رپورٹنگ کررہےہیں ،پاکستان کی بیٹی آمنہ امان نے نہ صرف اس تکلیف دہ منظرکوپیش کیا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ ایسی بات کہہ دی ہے کہ جو کہ کروڑوں انسانوں اورمسلمانوں کے دل کی آواز بھی ہے
آمنہ امان جو کہ ایک بہت بڑی مصنفہ ہیں اورہمیشہ خیر کے پہلوسے لکھتی ہیں آج بھی ترکی کے لیے خیر کی دعا کی ہے وہ کہتی ہیں کہ
ترکی میں 13 مقامات سے اچانک اٹھنے والی آگ 21 شہروں بشمول استنبول تک پھیل چکی ہے۔ ترکی کو دعاٶں میں یاد رکھیے اور اللہ سے رحم کی دعا کیجیے۔
https://twitter.com/AmanHarris/status/1421031177713065986
آمنہ امان کی یہ دعائیں اس وقت نہ صرف سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں بلکہ ان دعاوں کی گونج استنبول تک محسوس کی جارہی ہے
ادھرترک حکام نے بھی تازہ ترین صورت حال دوسرے زاوے سے بیان کی ہے ، ترک حکام کہتے ہیں کہ جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آئے 63 مقامات میں سے 43 مقامات پر حالات قابو میںترکی: جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آئے 63 مقامات میں سے 43 مقامات پر حالات قابو میں ہیں
ترکی بھر میں دو روز سے جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آئے 63 مقامات میں سے 43 پر قابو پا لیا گیا ہے۔
وزیر مواصلات فخر الدین آلتن نے سوشل میڈیا پیج سے "ہماری حکومت جنگلات کو بچانے کے لئے کمر بستہ ہے” کے عنوان سے ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے جنگلات کی آگ کو بجھانے کے لئے مصروف عمل گاڑیوں، طیاروں اور عملے کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔
پیغام میں آلتن نے کہا ہے کہ "متعلقہ ادارے اور تنظیمیں تقریباً 4 ہزار افراد کے عملے، سینکڑوں گاڑیوں اور متعلقہ سامان کے ساتھ 21 اضلاع میں لگی جنگلاتی آگ کو بجھانے کے لئے زمین اور فضاء سے مصروفِ عمل ہیں”۔
انہوں نے کہا ہے کہ دو دن سے آگ سے جھلستے 63 مقامات میں سے 43 مقامات پر حالات قابو میں ہیں اور آگ بجھانے کا کام نہایت احتیاط کے ساتھ جاری ہے۔