ترکی اور روسی فوجوں کی مشترکہ مشقیں ، ترکی اور روس کی فوجی ٹیموں نے دریائے فرات کے مشرقی علاقے عین العرب میں 8 ویں مشترکہ پیٹرولنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق :ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دریائے فرات کے مشرقی علاقے عین العرب میں ترک اور روسی فوجی ٹیموں نے چار چار گاڑیوں اور ڈرون طیاروں کے ساتھ مشترکہ 8 ویں پیٹرولنگ کی ۔

بیان کے مطابق ترک اور روسی فوجی ٹیموں نے 10 کلو میٹر گہرائی اور 34 کلو میٹر لمبائی پر مشتمل علاقے میں پیٹرولنگ کی ہے۔
واضح رہےکہ اس پہلے شام نے روس کی مدد سے شمالی شام میں کاروائی کی تھی جس کا مقصد علیحدگی پسند کرد باغیوں کا خاتمہ تھا.ا مریکا اور یورپ نے اس کی شدید مخالفت کی تھی.اس دوران پکڑے گئے داعش کے ایک امریکی شہری کو ترکی سے بے دخل کر دیا گیا ہے جبکہ 7 جرمن شہریوں کے سلسلے میں ضروری کاروائی بھی مکمل کرلی گئی ہے جنہیں 14 نومبر کو ملک بدرکیا جائے گا۔

Shares: