ترکی کا شمالی عراق میں پی کے کے تنظیم کے خلاف عسکری آپریشن

0
99

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے شمالی عراق میں پی کے کے تنظیم کے خلاف عسکری آپریشن شروع کر دیا

پی کے کے 80 کی دہائی سے ترکی کے خلاف لڑرہی ہے اور چالیس ہزار افراد کے قتل کی ذمہ دار ٹھرائی جاتی ہے،ترک فضائیہ کی بمباری جاری ہے،

ترکی کی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے آپریشن کا مقصد علاقے میں دہشتگرد تنظیم کے زیر استعمال غاروں اور خفیہ پناہ گاہوں کو تباہ کرنا ہے شروع کی گئی نئی کارروائی عراق کے علاقے ہار کک میں جاری آپریشن کا تسلسل ہے۔

ترکی کی جارحیت پر عراقی حکومت اور دنیا کے کئی ملکوں نے با رہا شدید اعتراض کیا ہے۔

یاد رہے کہ ترکی کئی بار امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو خبردار کرچکا ہے کہ وہ ترکی کی سرحد سے دور رہیں .ترکی اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کوئی بھی حد پار کرسکتا ہے. یہی وجہ ہے کہ ترکی امریکہ اور اتحادیوں کی دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف پہلے بھی کرچکا ہے

Leave a reply