ترکی کے داخلی معاملات میں یہ ممالک مداخلت نہ کریں،ترک صدر

0
43

ترکی کے داخلی معاملات میں یہ ممالک مداخلت نہ کریں،ترک صدر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکہ اور فرانس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ترکی کے داخلی معاملات میں یہ دونوں ممالک اگر مداخلت نہ کریں تو بہتر ہوگا۔

ترکی کی ایک یونیورسٹی میں حالیہ دنوں ہوئے طلباء کے احتجاج پر فرانس اور امریکہ نے شدید تنقید کی تھیں۔ مسجد حضرت علیؓ کے باہر بات کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاج کو اجتماعی احتجاج نہیں کہا جاسکتا۔ طلباء کا ایک گروپ کچھ برہم تھا جس نے احتجاج منظم کیا جبکہ ملک میں 206 یونیورسٹیاں ہیں جہاں تعلیم اور انفراسٹرکچر کو لیکر حالات بالکل نارمل ہے۔

ترک صدر نے ایک بار پھر اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ ترکی کے داخلی معاملات میں امریکہ اور فرانس کو دخل دینے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ انہیں دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے خود اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔

یورپی پابندیوں کے بعد ترکی ڈٹ گیا، بڑی طاقتوں کو للکار دیا

ترک صدر نے امریکہ اور فرانس کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ فرانس میں زرد جیکٹ احتجاج کے ساتھ مناسب طور پر نہیں نمٹا گیا جبکہ امریکہ نے بھی بلیک لائیوز میٹر احتجاج کو کچلنے تشدد کا استعمال کیا۔

امریکی پابندیاں خود مختاری پر حملہ،ترک صدر کا دبنگ اعلان

Leave a reply