ترکی روسی ساختہ ایس 400 لے یا امریکی ایف 35 ، دونوں ایک ساتھ نہیں ، امریکی انتباہ

انقرہ کو روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام ‘ایس 400′ اور امریکا کے لڑاکا طیارے’ ایف 35′ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیردفاع مارک اسپر نے ترکی پرایک بار پھرواضح کیا ہے کہ انقرہ کو روسی ساختہ فضائی دفاعی نظام ‘ایس 400′ اور امریکا کے لڑاکا طیارے’ ایف 35′ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘ایس 400’ اور ‘ایف 35’ ایک ساتھ جمع نہیں ہوسکتے۔ امریکی وزیر دفاع نے ترکی پر زور دیا کہ وہ روسی دفاعی نظام ‘ایس 400’ سے دست بردار ہوجائے۔ اس کے بعد ہم حالات کو کنٹرول کرلیں گے۔

مسٹراسپرکا کہنا تھا کہ ایران اور شمالی کوریا خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے ایران کے ساتھ محاذ آرائی کی کوششوں کو بڑھاوا دینے کے تاثر کی سختی سے تردید کی۔

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل جوزف ڈانفرڈ کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں تیل بردار جہازوں کے تحفظ کے عالمی مشن میں برطانیہ، بحرین اور آسٹریلیا بھی شرکت کریں گے۔ توقع ہےکہ مزید ملک بھی اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں گے۔

Comments are closed.