ترکی سے غیر ملکی سرمایہ تیزی سے نکالا جانے لگا، عرب نیوز
باغی ٹی وی : ترکی سے غیر ملکی سرمایہ بہت تیزی سے واپس نکالا جا رہا ہے جو صدر رجب طیب اردوغان کی معاشی اہلیت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔
عرب نیوز کے مطابق رواں سال جنوری سے لے کر اب تک اوورسیز سرمایہ کاروں نے ترک سٹاک سے آٹھ ارب ڈالر کی رقم واپس نکالی ہے جس کے بعد مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق استنبول سٹاک ایکسچینج میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 32 ارب ڈالر سے کم ہو کر 24 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔
عرب نیوز کے نے دعوی کیا ہے کہ سال 2013 تک یہ سرمایہ 82 ارب ڈالر تھا اور 16 برس میں پہلی بار یہ ہوا کہ سٹاک میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 50 فیصد سے کم ہو گیا۔
براؤن برادرز ہریمین کے کرنسی سٹریٹجی کے سربراہ ون تھِن نے عرب نیوز کو بتایا کہ ترکی سے غیرملکی سرمایہ نکلنے کی دو وجوہات ہیں، ایک اندرونی اور دوسری بیرونی وجہ ہے۔