عالمی شہرت یافتہ ترکش سیریز ‘کورولش عثمان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار بوراک اوزچیوت پاکستان پہنچ گئے ہیں، اُن کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شئیر کی جس میںانہوں نے اپنی تصویر کے ذریعے پاکستان آمد کی اطلاع دی۔بوراک اوزچیوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر شیئر کی جس میں وہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں جبکہ تُرک اداکار نے اپنی اسٹوری میں کراچی پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
تُرک اداکار کے کراچی پہنچنے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جسے دیکھ کر اُن کے پاکستانی مداح کافی پُرجوش ہورہے ہیں۔اداکار کے اعزاز میںایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میںہمایوں سعید جیسے دیگر نامور ستاروں نے بھی شرکت کی .پاکستانی اداکار کی پاکستان میںآمد پر انہتائی خوش ہیں اور اسکا اظہار ہو سوشل میڈا پوسٹوں کے زریعے کررہےہیں.