رابطے بحال! ترک ایئر لائن پیگاسس، 25ستمبر سے کراچی کے لیے اڑان بھرے گی
کراچی:ترک ایئر لائن پیگاسس، 25ستمبر سے کراچی کے لیے اڑان بھرے گی،اطلاعات کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن پیگاسس نے کراچی کے لیے سستی پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کی پیگاسس ایئر لائن کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں آپریٹ کرے گی، اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترک ایئر لائن پیگاسس 25 ستمبر سے کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں چلائے گی۔
پیگاسس کی پہلی پرواز25ستمبر کو استنبول کے صبیحہ گوکن ایئر پورٹ سے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی کے لیے اڑان بھرے گی۔
میڈیا کے مطابق پیگاسس کی پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو کراچی کے لیے استنبول صبیحہ گوکن سےپرواز کریں گی اور کراچی سے قائداعظم جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے استنبول روانہ ہوں گی۔
دوسری جانب پیگاسس ایئر لائن کراچی سے مسافروں کو مانچسٹر، لندن، زیورخ، پیرس اور دیگر ممالک کے لیے بھی پروازین فراہم کرے گی جبکہ دسمبر سے ہیتھرو ایئر پورٹ سے براہ راست پروازیں لندن سے لاہوراور اسلام آباد بھی شروع کرنے کا ارادہ رکتی ہے۔
یاد رہے 27 اگست کو ورجن اٹلانٹک ایئرویز نے بھی پاکستان کے لیے نئی پروازوں کے آغاز کی خوش خبری سنائی تھی۔