ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرلیا

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں نسل کشی کے مرتکب ہوئے ہیں,ترکیہ
0
144
ghaza

انقرہ: ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی: ترکیہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائرکیا گیا ہے، حمکران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے تین سابق قانون ساز اراکین نے استنبول کے عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر آفس میں درخواست جمع کرادی ہےدرخواست جماعت کے 3 سابق قانون سازاراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں نسل کشی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ آگ سے کھیل رہی ہے اب ہم زیادہ خطرناک جواب دیں گے حزب اللہ شمالی اسرائیل پر حملوں کو بڑھا کر آگ سے کھیلنے سے باز رہے ایسے لوگ جو سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری افواج اور شہریوں کے خلاف حملوں کو بڑھا سکتے ہیں، وہ آگ سے کھیل رہے ہیں اس آگ کا جواب حزب اللہ کو زیادہ شدید آگ سے ہی دیا جائے گا، ہم شمال اور جنوب میں سیکیورٹی بحال کریں گے اور حماس کو تباہ کر دیں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن، انٹونی بلنکن اور لائڈ آسٹن کے خلاف مقدمہ درج

امریکی وزیر دفاع نے اسرائیل کو دھمکیاں دینے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنے کی ہدایت کی جس کی وجہ سے حزب اللہ کے ساتھ بھی جنگ چھڑ جائے،امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کو دی گئی دھمکیوں پر تشویش ہے کیونکہ ایسی دھمکیوں سے کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

علاوہ ازیں امریکہ اور برطانیہ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسلامی جہاد پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے، امریکی محکمہ خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کی قیادت اور ایرانی امداد کی فراہمی پر پابندیاں لگائی ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر واضح کر دیا ہے کہ موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے، ہمارے پاس فلسطینیوں کی اموات کی تعداد جانچنے کا واضح طریقہ نہیں ہے تاہم معلوم ہے کہ بہت زیادہ معصوم فلسطینی شہید ہوئے ہیں، اسرائیل سے جنگ میں وقفے پر بات کی ہے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسندی واقعات پر تشویش ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم پر واضح کر دیا یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔

مغربی کنارے پر بھی اسرائیل کے حملے،7 فلسطینی شہید، 2 بچوں سمیت 31 گرفتار

ادھر امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حماس اور فلسطینی گروپوں کی قید میں موجود درجنوں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے پر امید ہیں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں شامل لوگوں سے روز بات ہوتی ہے اور مجھے امید ہے کہ رہائی کا عمل شروع ہونے والا ہے میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا تاہم یقین ہے کہ یرغمالی جلد رہا کر دیئے جائیں گے، محسوس ہوتا ہے غزہ میں حماس اور دوسرے فلسطینی گروپوں کے پاس موجود درجنوں یرغمالیوں کی رہائی ہونے والی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل قطر کے ذریعے حماس کے ساتھ ایک ڈیل پر مذاکرات کر رہے ہیں جس کے تحت ممکنہ طور پر 7 اکتوبر کو اغوا ہونے والے 80 کے قریب یرغمالی رہا ہوں گے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیل 3 سے 5 دن تک عارضی جنگ بندی اور اسرائیل میں قید فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرنے پر تیار ہو گا۔

نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

Leave a reply