استنبول : استنبول کے ضلع سریر میں ایک چرچ پردو نقاب پوش بندوق برداروں کے حملے سےایک شخص ہلاک ہو گیا-
باغی ٹی وی : "سی این این” کے مطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نےایکس پر اس گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتےکہاکہ اتوار کے روز سانتا ماریا چرچ میں عبادت کے دوران حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11:40 بجےکے قریب کیا گیا، بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے اورحکام دونوں حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔
ترکیہ کے وزیر انصاف ٹنک نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیف پبلک پراسیکیوٹر اوردو دیگر سرکاری وکیلوں کو واقعے کی تحقیقات سونپ دی گئی ہے حملہ کرنے والے مشتبہ افراد کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، تفتیش کثیرجہتی اورمحتاط اندازمیں کی جا رہی ہے۔