استنبول: ترک جس کے دوست ہوتے ہیں وفاداربھی ہوتے ہیں‌ ،اطلاعات کے مطابق ترکوں کے بارے میٰں مشہورقول ایک بار نہیں بلکہ کئی بارسچ ثابت ہوچکا ہے ، یہ ترکوں کی روایات اقدار اورکردار میں شامل ہیے‌ کہ ترک جس کے دوست ہوتے ہیں وفاداربھی ہوتے ہیں‌

اس کی تازہ مثال ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 1909 میں قسطنطنیہ سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے ہفت روزہ اخبار کے نام پر بنائی جانے والی ویب سائٹ کو بلاک کردیا۔

یہ ویب سائٹ بھارتی گروپ نے ’ہمسوسیر‘ کے نام سے رجسٹرڈ کروائی تھی جس کے ذریعے ترکی میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا تھا۔

 

واضح رہے کہ چند روز قبل یورپین تحقیقاتی ادارے ڈس انفولیب نے ’انڈین کرونیکلز‘ کے عنوان سے رپورٹ جاری کی تھی جس میں بھارتی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی سے اس گروپ کو سری وستوا گروپ چلاتا تھا، جس کا کام جعلی خبروں، جعلی این جی اوز کی رجسٹریشن کروا کے مخالف ممالک کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تھا۔

Shares: