ترکی کو ایف۔ 35 منصوبے سے خارج کرنا سرا سر نا انصافی ہے، وزیر دفاع
وزیرِ دفاع خلوصی عقار کا کہنا ہے کہ ترکی کو ایف۔35 پروگرام سے خارج کیا جانا نیٹو کی خاص کر جنوبی بازو کی قوتوں کو متاثر کرے گا۔ترکی کو ایف۔ 35 منصوبے سے خارج کرنا سرا سر نا انصافی ہے
جناب عقار نے مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر ، بری افواج کے کمانڈر جنرل امیت دُندار، بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل عدان اوزبال اور فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسان کوچک آک یوز کے ہمراہ شامی سرحدی علاقوں میں متعین ترک فوجی دستوں کا معائنہ کیا اور انادولو ایجنسی کے ایجنڈے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیا۔
متحدہ امریکہ کی جانب سے ترکی کو ایف۔35 پروگرام سے خارج کیے جانے کے فیصلے سے متعلق سوالات کا جواب دینے والے وزیر عقار نے اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ ترکی کو میزائل اور فضائی خطرات لا حق ہیں۔
واضحرہے کہ امریکا نے F-35 طرز کے لڑاکا جہازوں پر تربیت حاصل کرنے والے دو ترک ہوابازوں سے کہا تھا کہ وہ 31 جولائی ملک سے چلے جائیں کیونکہ واشنگٹن نے نیٹو کے رکن ملک ترکی کو اس پروگرام سے باہر نکالنے کے منصوبے کا آغاز کرنا ہے۔
یہ بھی پرھیں
ترکی کو F 35 امریکی طیاروں کی فروخت بند، ترک ہواباز بیدخل