ترکی نے اپنے فوجیوں کو طرابلس بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں

0
40

ترکی نے اپنے فوجیوں کو طرابلس بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترکی نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ وہ اپنے فوجی لیبیا کے درالحکومت طرابلس بھیجنے کے واسطے کوشاں ہے۔ اس اقدام کا مقصد لیبیا کی قومی فوج کے مقابل وفاق کی حکومت کے وزیراعظم فائز السراج کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آکار کے مطابق ان کی وزارت نے صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے دستخط کردہ متعلقہ یادداشت پر پارلیمنٹ میں بحث سے قبل ہی اپنے فوجی لیبیا بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دیں تا کہ منظوری کی صورت میں اس پر فوری عمل درامد کیا جا سکے۔

منگل کے روز ٹیلی وژن کو دیے گئے ایک بیان میں آکار کا کہنا تھا کہ اُن کا ملک لیبیا کے برادر عوام کو لاحق ضرر پر بے نیاز نہیں رہ سکتا۔آئندہ پیر کے روز ترکی کے پارلیمنٹ کے ایک ہنگامی اجلاس میں ترک فوجیوں کو لیبیا بھیجنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

حلوصی آکار نے بتایا کہ لیبیا میں وفاق کی حکومت کے ساتھ سیکورٹی اور عسکری تعاون کے جس سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ہیں وہ تربیتی شعبے میں تعاون تک محدود ہے اور اس میں فوجی کارروائی شامل نہیں۔ ترک وزیر دفاع کے مطابق مذکورہ یادداشت کے تحت ترکی کی فوج کی سرگرمیاں ایک نئے مرحلے میں داخل ہو جائیں گی

Leave a reply