صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی ، روس سے ایس۔400 کی پہلی کھیپ کو دس دنوں کے اندر وصول کر لے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر اردوان نے جاپان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونےو الی اہم ملاقات کی تفصیلات سے اخباری نمائندوں کو بریفنگ دی۔
ٹرمپ کے پریس اعلان کی یاد دہانی کراتے ہوئے صدرِ ترکی نے کہا کہ "اپنی ٹیم کے باوجود انہوں نے واضح اور درست مؤقف کا مظاہرہ کیا ہے جو کہ باعثِ ستائش ہے۔ ایس۔400 کے معاملے میں خاصکر مختلف حلقوں کو بے جا باتیں نہیں کرنی چاہییں، کیونکہ ان اعلانات کے بعد محترم ٹرمپ نے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے۔”

ایس ۔400 کے معاملے میں ٹرمپ کے ترکی کو حق بجانب ٹہرانے کی وضاحت کرنے والے ایردوان کا کہنا تھا کہ”جناب ٹرمپ نے یہ نہیں کہا کہ ترکی پر فلاں فلاں پابندیاں عائد کی جائینگی۔ ایس۔400 کے معاملے میں بھی انہوں نے کہا کہ”آپ کا مؤقف درست ہے، یہ چیز انتہائی اہم ہے۔ روسی صدر ولادیمر پوتن سے سہہ رکنی ملاقات میں ٹرمپ نے ایک بار پھر معقول باتیں کیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ کسی قسم کی پریشانی کے بغیر ہم اس سلسلے کی تکمیل کریں گے۔ ایک ہفتہ۔ 10 دنوں میں ایس۔400 کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ جائیگی۔”

"کیا ترکی امریکہ سے پیٹریاٹ دفاعی نظام خریدے گا؟ سوال کا جواب دینے والے ایردوان نے بتایا کہ”ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ایس۔400، تین پیٹریاٹ کے مترداف ہے۔ اس کے باوجود ہمیں پیش کردہ شرائط کا جائزہ لینا ہو گا، اگر شرائط ایس۔400 کے مساوی ہوئیں تو ہم پیڑیاٹ خرید لیں گے۔ لیکن اگر ایسا نہ ہوا اور تم محض اپنے فائدے کا سوچو گے تو پھر ہم بھی منافع میں ہونے والے معاملے کو ترجیح دیں گے۔ ہم اس چیز کا واضح طور پر اظہار کر چکے ہیں۔

اس سے قبل ترکی نے ایس400 میزائل سسٹم کو حاصل کرنے کے لیے کئ بار اظہار کر چکے ہیں. “امریکہ کےاس حوالے سے اقدامات قوانین کے منافی ہیں، ہم اس ملک کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔”امریکی دھمکیوں پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ “چاہے یہ جس قسم کی بھی پابندیوں کا فیصلہ کیوں نہ کریں ہم ایس۔400 خرید چکے ہیں، اس معاملے میں قدم پیچھے ہٹانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ “

Shares: