پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اب جو فلمیں بن رہی ہیں ان میں ٹی وی اور سٹیج کے فنکاروں کو بھی موقع ملنا چاہیے. ٹی وی اور سٹیج میں بہت سارے ایسے باصلاحیت اداکار ہیں جن کو فلموں میں کام کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا. ریشم نے کہا کہ میں نے کام کے معاملے میں کبھی بھی کمپرومائز نہیں کیا ہمیشہ معیاری کام کیا ہے یہ یہی وجہ ہےکہ میرے پرستار مجھ سے پیار کرتے ہیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری ایک بار پھر پھلے پھولے اور
یہاں کی رونقیں ایک بار پھر سے بحال ہوں. جس طرح سے فلمیں بن رہی ہیں اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بہت جلد پاکستان فلم انڈسٹری اپنے پائوں پرکھڑی ہو جائیگی. اور میرا یہ خواب کہ پاکستان فلم انڈسٹری پھلے پھولے ضرور حقیقت بنے گا. ریشم نے کہا کہ انقلابی بنیادوں پر ہمیں انڈسٹری کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے. یاد رہے کہ ریشم نے کیرئیر کے شروع میں ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا اور خوب داد سمیٹی پھر انہیں سید نور نے فلم جیوا میں چانس دیا، فلم سپر ہٹ ہوئی اور ریشم راتوں رات سٹار بن گئیں.