نجی ٹی وی چینل کے 8 ملازمین میں کرونا کی تشخص کے بعد اسلام آباد دفتر بند

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے اسلام آباد آفس میں 8 ملازمین میں کرونا کی تشخیص کے بعد دفتر بند کر دیا گیا

اے آروائی کے مالک سلمان اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی اسلام آباد سے 8 لوگوں کا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر دفتر بند کردیا گیا ہے، بیس ملازمین کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جن میں سے 8 کا نتیجہ مثبت آیا

اسلام آباد آفس میں کرونا کے پھیلنے پر دفتر بند کر دیا گیا اور ملازمین کو گھر پر رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں ہم نیوز میں بھی ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، لاہور میں سٹی 42 کے ملازمین میں کرونا پھیل چکا ہے. ملک بھر میں صحافتی ورکرز کی زندگیاں خطرے میں ہیں خصوصا جو فیلڈ میں کام کر رہے ہیں،

قبل ازیں بھارت میں ایک ہی چینل کے 25 ملازمین میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، ممبئی میں 53 صحافیوں میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا

Shares: