ٹی وی کے معروف اور ہر دلعزیز فنکار انور اقبال بلوچ کا سوئم آج( ہفتہ) 3 جولائی 2021 کو بعد نماز ظہر تا مغرب ایوان اقبال 83 مسلم آباد حاجی محمد اقبال بلوچ روڈ کراچی میں رکھا گیا ہے، اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ہے۔
خواتین وحضرات سے شرکت کی درخواست کی گئی- واضح رہے کہ معروف ٹی وی اداکار انور اقبال بلوچ جمعرات یکم جولائی 2021 کو طویل علالت کے بعد مقامی اسپتال میں وفات پاگئے تھے۔

Shares: