پیمرا اتھارٹی کا 175 واں اجلاس چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیرِ صدارت پیمراہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اتھارٹی نے اپنے گزشتہ 174ویں اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ پیمرا اتھارٹی نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ان سے متعلقہ پروجیکٹس کے اشتہارات ٹی وی چینلز پر نشر ہونے سے متعلق TV Broadcast Regulationsمیں ترمیم کی منظوری دی۔ نئی ریگولیشنز کے تحت ملک بھر کے تمام ہاؤسنگ پراجیکٹس کو ٹی وی چینلز پر تشہیری مہم چلانے سے بیشتر پیمرا سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہو گا۔ تمام ہاؤسنگ پراجیکٹس پر لازم ہو گا کہ وہ متعلقہ Development Authorityسے این او سی لینے اور تمام قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد پیمرا سے رجوع کریں گے۔ مزید برآں بغیر این او سی ہاؤسنگ پراجیکٹس کا اشتہار چلانے پرٹی وی چینلزکے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

مزید برآں اجلاس میں پیمرا رولز کے رول 13(1) برائے لینڈنگ رائٹس پرمشن پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جو کہ اس امر سے متعلق اپنی سفارشات اتھارٹی کو پیش کرے گی۔ اتھارٹی نے پیمرا (ٹیلی ویژن براڈکاسٹ اسٹیشن آپریشنز)ریگولیشنز 2012ترمیم شدہ 2019کی ریگولیشن 6 (5) میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی۔

مزید برآں پیمرا اتھارٹی نے ایف ایم ریڈیو لائسنس یافتہ کمپنی میسرز پبلک میڈیا انٹرٹینمنٹ سلوشن(پرائیویٹ) لمٹیڈ کی مینجمنٹ میں تبدیلی اورکمپنی میں نئے ڈائریکٹرزو شیئرہولڈرز کی شمولیت کی درخواست منظور کر لی۔ اس کے علاوہ اتھارٹی نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ لاہور کو نان کمرشل ایف ایم ریڈیو لائسنس کے اجراء کی منظوری بھی دی۔ اتھارٹی نے میسرز گلیکسی براڈکاسٹنگ نیٹ ورک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی سیٹلائیٹ ٹی وی چینل 11HDکی لینگوئج تبدیلی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے چینل کو سندھی زبان میں نشریات کی اجازت دے دی۔ دریں اثناء اتھارٹی نے میسرز اوپن میڈیا مارکیٹنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے غیرملکی سیٹلائیٹ ٹی وی چینل DEUTSCHE WELLE (DW TV)کی لینڈنگ رائٹس پرمشن کی تجدید کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس میں کیبل ٹی وی کے دیہی کیٹیگری کے لائسنسز کے اجراء کے بارے میں بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور کیبل ٹی وی آپریٹرز کی جانب سے سبسکرپشن فیس اور پیمرا سبسکرائبر فیس میں اضافے کی بھی منظور دی گئی۔ دریں اثناء اتھارٹی نے اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری کیلئے ڈسٹری بیوشن سروس کی کیٹیگری کا ازسرِ نو جائزہ لیتے ہوئے کیٹیگری کا تعین بھی کیا۔ اتھارٹی نے پیمرا کونسل آف کمپلینٹس اسلام آباد کی سفارش پر میسرز چوہدری نذر محمد اینڈ کمپنی (پرائیوٹ)لمیٹڈ کا اسلام آباد کیلئے جاری کر دہ لائسنس منسوخ کر دیا جبکہ کمپنی ہٰذا کے واجبات لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت ریکوری کے احکامات بھی جاری کیے۔

اتھارٹی کے اجلاس میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرا شاہد،چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ، ممبر فیڈرل کیپیٹل سید ابوذر پیرزادہ، ممبر بلوچستان فرح عظیم شاہ نے شرکت کی۔

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

تحریک انصاف کا احتجاج، راستے بند، شہریوں کی زندگی اجیرن

ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

Shares: