ٹویٹر نے ٹرمپ کے اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر نے ٹرمپ کے اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی
ٹویٹر نے کرونا وائرس علاج’ کا جھوٹا دعوی کرنے والی ٹرمپ کی نمایاں کردہ ٹویٹ کو ہٹا دیا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ میں کی تھی جس میں یہ غلط کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کا کوئی علاج ہے۔
ٹویٹر نے جلد ہی ٹویٹ کو ہٹا کر اس کی جگہ بھوری رنگ کے خانے میں لے لیا جس میں کہا گیا ہے کہ "یہ ٹویٹ اب دستیاب نہیں ہے۔”
کرونا وائرس کا علاج ابھی تک موجود نہیں ہے ، اور سائنس دان علاج اور ویکسین تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ سال کے آخر تک ایک ویکسین تیار کرنے کی دوڑ میں ہیں۔
ٹویٹر نے امریکی صدر کی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے بعد کہا کہ غلط معلومات پالیسی کے منافی ہین اسلئے ٹویٹ کو ڈٰیلیٹ کیا گیا.
قبل ازیں امریکی صدر کے بڑے بیٹے ، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی جانب سے اسی متنازعہ ویڈیو کو شائع کرنے کے بعد منگل کوانکا ٹویٹراکاؤنٹ بند کر دیا گیا،
تشدد کو کم کرنے کیلئے فیس بک نے اپنی پالیسی ریوو کرنے کا اعلان کر دیا
ٹرمپ کی ٹویٹ پر فیکٹ چیک لگانے پر یورپی یونین نے ٹویٹر کی حمایت کر دی
قبل ازیں ٹویٹر نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ پر لبیل چسپاں کیا تھا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پہلی مرتبہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک سلسلہ وار ٹویٹ پر ’فیکٹ چیک‘ کا لیبل چسپاں کیا ہے۔ ’فیکٹ چیک‘ یعنی حقائق کی جانچ کا لیبل ایسی ٹوئٹر پوسٹس پر چسپاں کیا جاتا ہے جن میں مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کُن معلومات فراہم کی گئی ہوں۔