لاہور: ٹویٹر نے کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ کرنے پر پاکستانی فلموں کے ڈائریکٹر نبیل قریشی کا اکاؤنٹ معطل کردیا.
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ کرنے پر ایک اور پاکستانی کا اکاؤنٹ معطل کردیا. ٹویٹر نے اس بار پاکستانی فلموں کے ڈائریکٹر نبیل قریشی کا اکاؤنٹ معطل کیا ہے. ٹویٹر کےاس اقدام کو پاکستانی صارفین کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے. صارفین نے ٹویٹر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ٹویٹر کو پاکستانیوں کے اکاؤنٹ معطل نہیں کرنے چاہئیں.
واضح رہے کہ ڈائریکٹر نبیل قریشی پہلے پاکستانی نہیں جن کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کیا گیا ہے بلکہ ایک رپورٹ کے مطابق اب تک 300 سے زائد پاکستانیوں کے ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کردئیے گئے ہیں.