نیویارک :ٹوئٹر کا ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے کا آپشن دینے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کو اَن ڈو یعنی پوسٹ کرنے کے بعد اسے ایڈٹ کرنے کا فیچر شامل کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین کے پاس ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے بعد 5 سیکنڈ کا وقت موجود ہو گا اور اگر وہ اس وقت میں اپنی ٹوئٹ کو درست کرنا چاہتے ہیں تو وہ اسے ایڈٹ کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر ویب سائٹس کی آمد کے بعد سے سوشل میڈیا کے صارفین ہر سیکنڈ آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھ رہے ہوں تو احتیاط لازم ہوجاتی ہے۔ماہرین کے مطابق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو کسی حد تک ’ٹو فیکٹر اوتھینٹیکیشن‘ کے فیچر کے ذریعے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔
ملٹی فیکٹر ویریفیکیشن یا ٹو سٹیپ اوتھینٹیکیشن ایک ایسا فیچر ہے جس کے تحت کسی کمپیوٹر صارف کو دو یا اس سے زیادہ ثبوت (یا عوامل) کے بعد ہی اس ویب سائٹ یا پلیٹ فارم تک رسائی دیتا ہے۔