ٹوئٹرکی بھارت اورجنوبی ایشیا کی پبلک پالیسی ڈائریکٹر Mahima Kaul ماہیما کول مستعفی

نئی دہلی :ٹوئٹرکی بھارت اورجنوبی ایشیا کی پبلک پالیسی ڈائریکٹر Mahima Kaul ماہیما کول مستعفی،اطلاعات کے مطابق ٹوئٹر، بھارت اور جنوبی ایشیا کی پبلک پالیسی ڈائریکٹر ماہیما کول نے اتوار کو ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے،

ان کے استعفے کی ادارے کے ایک سینیئر عہدیدار نے تصدیق کردی ہے۔

ماہیما کول نے 2015 میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انھوں نے اپنے فیصلے کو ذاتی بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ ٹائم آف لینا چاہتی ہیں۔

ان کا استعفیٰ ایک ایسے وقت پر آیا ہے جب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ نے کسانوں کی نسل کشی کے حوالے سے آنے والی ٹوئٹ کو نہیں ہٹایا، جس پر بھارت کی وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ادارے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کررکھی ہے۔

Comments are closed.