ٹوئٹر نے ایسے تما م اشتہارات اور پوسٹس پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جو کلائمیٹ چینج (عالمی ماحولیاتی تبدیلی) کے خلاف بیانیہ رکھتے ہیں-
باغی ٹی وی : عالمی یومِ ارض پر ٹوئٹر نے کہا کہ وہ ایسے تمام اشتہارات پر پابندی عائد کررہا ہے جو آب و ہوا میں تبدیلی کے خلاف بیانیہ رکھتے ہیں خواہ وہ اس کےلیے سائنس کا سہارا ہی کیوں نہ لیا گیا ہو۔
ایلون مسک کی ٹوئٹر کے بعد اب کوکا کولا کمپنی پر بھی نظر
ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو رد کرنے والوں کو ٹوئٹر سے رقم بنانے کا حق نہیں ہونا چاہیے ایسے گمراہ کن اشتہارات عوام کو ماحولیاتی اور موسمیاتی بحران کی اصل اور اہم بحث سے دور کرسکتے ہے۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے
بیان میں مزید کہا گیا کہ آئندہ ماہ ہم ٹوئٹر پر آب و ہوا کے متعلق درست معلومات بھی شامل کریں گے لیکن اینٹی کلائمیٹ اشتہارات ہماری پالیسی کے تحت پابندی کے حصار میں رہیں گے دوسری جانب بعض معلومات پر شک کی صورت میں بین الاقوامی پینل برائے آب وہوائی تبدیلی (آئی پی سی سی) کے ماہرین سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فیس بک، گوگل اور پنٹرسٹ نے بھی کلائمیٹ چینج کی غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن لے رکھا ہے-