ٹویٹر کی بندش،سیکرٹری آئی ٹی کی بھرتی کیلئے اشتہار،قائمہ کمیٹی برہم

عجیب صورتحال ہے کہ کوئی افسر ہی اس قابل نہیں کہ سیکرٹری آئی ٹی لگایا جاسکے،سینیٹر افنان اللہ
twitter

اسلام آباد (محمد اویس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے ٹویٹر کی بندش پر سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری آئی ٹی کی بھرتی کے لیے اشتہار پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طلب کرلیا، فائر وال پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ نہ دینے اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دینے پر کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی اے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں طلب کر لیا ،سینیٹر انوشہ رحمان نے کہاکہ وزارت داخلہ کے احکامات کے باوجود ٹویٹر بند نہیں ہے ایک دو یا دس فائر وال بھی لگانی پڑیں تو لگائیں اور ٹویٹر کو بند کریں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت ہوا۔ وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ اور چیئرمین پی ٹی اے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے،اجلاس میں قائمہ کمیٹی میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا 7 ممبران پر مشتمل بورڈ ہوتا ہے۔ سی ای او کا عہدہ خالی ہے ۔75ہزار آئی ٹی گریجویٹ ہر سال نکلتے ہیں 5کھرب ڈالر کی دنیا کی آئی ٹی مارکیٹ ہے۔ پاکستان کا صفر عشیاریہ صفر 4فیصد پاکستان کا حصہ ہے ۔پچھلے چار سالوں میں ایک ارب ڈالر آئی ٹی کی برامدات بڑھی ہیں۔بھارت کی 194ارب ڈالر جبکہ پاکستان 3.2ارب ڈالر کی برآمدات سالانہ ہوئی ہیں۔ 10فیصد ٹریننگ خواتین کو دے رہے ہیں ۔26 ہزار پاکستان میں آئی ٹی کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں گلوبل آئی ٹی مارکیٹ 5 ٹریلین ڈالر ہے، پاکستان 0 عشاریہ 04 فیصد سے بھی کم درجہ پر ہے،رواں سال آئی ٹی مصنوعات کی 24 عشاریہ 16 فیصد آئی ٹی گروتھ ہے،گزشتہ سال پاکستان کی آئی ٹی گروتھ 24 فیصد تھی،پاکستان کی ایکسپورٹ مارکیٹ 54 فیصد امریکا، 21 فیصد یورپ، 10 فیصد خلیجی ممالک، 14 فیصد ایشیا پیسیفک ریجن میں ہے،ویب ڈیزائننگ سروسز کی پاکستانی 2124 کمپنیاں سروسز دے رہی ہے،نیٹ ورک سیکورٹی کی 452، ڈیٹا سٹوریج اینڈ مینجمنٹ کی 616 کمپنیاں ایکسپورٹ کررہی ہیں،آئی ٹی کنسلٹنٹنگ کی پاکستان میں سب سے زیادہ کمپنیاں3463 کمپنیاں سروسز دے رہی ہیں، سوشل میڈیا کنسلٹنٹنگ کی 870 کمپنیاں بیرون ممالک سروسز دے رہی ہیں،ای میل مارکیٹنگ کی 465 جبکہ آئی ٹی ہیلپ ڈیسک کی 664 کمپنیاں کام کررہی ہیں،کلاوڈ سروس کی 940 اور ریپئیر سروس کی 81 کمپنیاں سروسز فراہم کررہی ہیں۔چیئرپرسن پلوشہ خان نے آئی ٹی کی تربیت دینے والے تمام اداروں کے تعلیم کے معیار پر رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تحت طلبا کو ملنے والی انٹرن شپ اور وظائف کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔

اسلام آباد آئی ٹی پارک اتنا تاخیر کا شکار کیوں ؟ انوشہ رحمان
حکام نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق 19 ہزار طلباء کو ہم سرٹیفیکیشن کروانے جارہے ہیں،سینیٹر انوشہ رحمن نےپاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے اعدادوشمار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آئی ٹی وزارت 2002 میں بنی تھی اور ان کی گنتی 2018 سے شروع ہورہی ہے، آپ کو مکمل ڈیٹا لانے کا کہا تھا آپ 3 سال کا ڈیٹا لے آتے ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام اسکے طریقہ کار اور موجود طلبا کی تعداد کی تفصیلات طلب کرلیں۔قائمہ کمیٹی نے ایس ٹی پیز اور پی ایس ای بیز سینٹرز کو ملنے والی گرانٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی کراچی آئی ٹی پارک پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی آئی ٹی پارک پر 187 ملین ڈالر کی لاگت آئی گی جس ایگزم بنک سے گزشتہ سال معاہدہ ہوا ہے، کراچی آئی ٹی پارک کا ڈیزائن مکمل کرلیا گیا ہے، سینیٹر انوشہ رحمن نے کہاکہ اسلام آباد آئی ٹی پارک اتنا تاخیر کا شکار کیوں ہے؟اسلام آباد آئی ٹی پارک کا ایگزم بینک کے ساتھ معاہدہ تو 2018 میں ہوگیا تھا مکمل کیوں نہ ہوا؟ حکام نے بتایا کہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تکمیل کا وقت جون 2025 ہے کوشش ہے فروری 2025 میں منصوبہ مکمل ہو جائے، کورین فنڈنگ کمپنی کی وجہ سے اسلام آباد آئی ٹی پارک کا منصوبہ تاخیر ہوا، کنسٹرکٹر نے کچھ ایشو پیدا کئے ہیں جسکی وجہ سے التوا ہے، اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تکمیل کا سال 2025 ہی ہے، سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ سی ڈی اے نے زمین تاخیر سے دی جسکی وجہ سے آئی ٹی پارک کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا، سیکرٹری نے کہاکہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کے منصوبہ میں کوئی التوا نہیں ہے۔

چھ سالوں میں چھ آئی ٹی سیکرٹری تبدیل،ہمیں کوئی ماہر بندہ نہیں ملا،حکام،
وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی نجی شعبہ سے لینے کے لئے اشتہار دیئے جانے کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں زیر غور آیا۔سیکرٹری آئی ٹی کی بھرتی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ جولائی 2019 سے جولائی 2024 تک وزارت آئی ٹی میں 6 وفاقی سیکرٹری کے تبادلے تقرری کئے گئے ہیں، سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ ہر 6 ماہ میں ایک سیکرٹری تبدیل ہورہا ہے، چئیرپرسن قائمہ کمیٹی پلوشہ خان نے کہا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ حکام نے بتایا کہ ہمیں ان 6 سالوں میں کوئی آئی ٹی ٹیلی کام کا ماہر افسر نہیں مل سکا۔ پلوشہ خان نے کہا کہ 21 اور 22 کے افسران میں راشد لنگڑیال تو انجنئیر ہیں اور ایف بی آر میں ہیں۔آپکے پاس قابل افسر نہیں ہے؟آپکا فیڈرل پول کہاں ہے؟ سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ یہ تو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اپنا کیس خود خراب کررہی ہے،کیا سی ایس ایس کرنے والا اس عہدے کے قبل ہی نہیں؟سینیٹر پلوشہ نے کہاکہ آپ 20 لاکھ روپے تنخواہ پر کس کو سیکرٹری لانا چاہتے ہیں؟سیکرٹری آئی ٹی کے لئے ایس پی پی ایس سے کس نے کہا بھرتی کی جائے، گزشتہ اجلاس میں آئی ٹی منسٹر نے کہا تھا کہ یہ مشورہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا ہے،حکام نے بتایا کہ وزیر اعظم کی منظوری سے اشتہار دیا گیا ہے،۔سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ عجیب صورتحال ہے کہ کوئی افسر ہی اس قابل نہیں کہ سیکرٹری آئی ٹی لگایا جاسکے، انوشہ رحمان نے کہاکہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی صرف آئی ٹی نہیں بلکہ ٹیلی کام بھی ہے،وزارت آئی ٹی کے پاس 8 اہم آسامیاں ہیں، جو اسپیشلسٹ ہیں،اگر یہ سب قابل نہیں تو کیا گزشتہ 4 سال سفارشی بھرتی ہوتے رہے ہیں،اپنے عزیز و اقارب کو بھرتی کیا جاتا رہا ہے؟ افنان اللہ نے کہاکہ اب بھی کوئی سفارشی ہی بھرتی ہوگا جسے فائنل کیا ہوا ہوگا،قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو تمام تفصیلات کے ساتھ طلب کرلیا۔

ٹویٹر ہمارے شکایات پر بہت کم عمل درآمد کرتا ہے،وزارت داخلہ بتا سکتی ہے کہ ایکس کیوں بند ہے،حکام
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر پی ٹی اے حکام نے بریفنگ دی ۔چیئرمین پی ٹی اے کی عدم موجودگی پر قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا. سینیٹر افنان اللہ نے کہاکہ ہمیں گزشتہ اجلاس میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر بریفنگ نہیں دی گئی، کل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں چیئرمین پی ٹی اے نے پوری بریفنگ دے دی، حکام نے بتایا کہ 18 جون کو ایک سب میرین کیبل میں فالٹ آیا تھاٹوٹل سب میرین کیبل 7 پاکستان کو لنک کرتی ہیں،تمام مجموعی ڈیٹا 3 عشاریہ 5 ٹیرابائیٹ فی سیکنڈ کیپسٹی ہے،1 عشاریہ 5 ٹیرابائیٹ کیپسی ایک کیبل میں خرابی کی وجہ سے کمپرومائز ہے، لوگ جب وی پی این استعمال کرتے ہیں تو اسکا اثر بھی آتا ہے، پے لوڈ بڑھنے سے انٹرنیٹ سروس میں خلل آیا ہے، پی ٹی اے خود سے بند نہیں کرتا بلکہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر بند کیا جاتا ہے،ویب مینجمنٹ سسٹم کی اپگریڈیشن پر کام چل رہا ہے، سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ یہ اپگریڈیشن کب مکمل ہوگی تاریخ دیدیں،ٹوئیٹر پر پابندی کیوں لگی؟ حکام نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارم باہر ہیں جب کوئی سیکورٹی ہائی نفرت انگیز مواد کی شکایت آتی ہے تو مسائل ہوتے ہیں،ٹویٹر ہمارے شکایات پر بہت کم عمل درآمد کرتا ہے، ٹوئیٹر مکمل بند ہم نے نہیں وزارت داخلہ کی ہدایات پر کیا، انوشہ رحمان نے کہاکہ پی ٹی اے بتائے کہ ایکس بند ہوا تو کیا ایکس بند ہوگیا ہے؟ حکام نے بتایا کہ وی پی این کا استعمال کیا جاتا ہے،اکثریت لوگوں کے پاس ایکس کی رسائی مشکل ہے، جو وی پی این لگاتے ہیں انکی رسائی ایکس تک ہوتی ہے، انوشہ رحمان نے کہاکہ وی پی این کو انسٹال کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟ حکام نے بتایا کہ وزارت داخلہ بتا سکتی ہے کہ ایکس کیوں بند ہے، قائمہ کمیٹی نے وزارت داخلہ کو ٹوئیٹر کی بندش پر تفصیلی طلب کرلی ایل ڈی آئی معاملے پر متعلقہ حکام کی عدم شرکت کے باعث ایجنڈا آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا

خدارا وی پی این مت بند کیجیے گا ،سینیٹر افنان اللہ کی پی ٹی اے حکام سے درخواست
سینیٹر افنان اللہ نے پی ٹی اے حکام سے درخواست کی کہ وی پی این بلاک مت کیجئے گا، سینیٹر افنان اللہ کی بات پر قائمہ کمیٹی میں قہقہے لگ گئے ، انوشہ رحمان نے کہاکہ ٹویٹر جب چل رہا ہے تو ایسے اقدامات کا کیا فائدہ ہے؟ اگر حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرنا ہے تو 10 فائر وال بھی لگانا ہوں تو لگائیں، کیا پی ٹی اے نے کبھی وزارتِ داخلہ کو یہ بتایا ہے کہ ہم ایک ایپ بند نہیں کر سکتے ، کیا دُنیا میں کسی اور مُلک میں ایسا ہے کہ کوئی ایپ بند کر دیں ، حکام نے بتایا کہ یو اے ای میں وٹس ایپ کال بند ہے وہاں بھی لوگ وی پی این استعمال کر کے کال کرتے ہیں ، انوشہ رحمان نے کہاکہ آپ کی انھیں حرکتوں کی وجہ سے ایکس آپ کی بات نہیں مانتا ۔چئیرپرسن کمیٹی پلوشہ خان پی ٹی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اکیس کسلٹنٹس کے نام اور تنخواہیں پوچھی تھیں ،آپ ہمیں بے وقوف نہ بنائیں ، آپ ہمیں یہ کیا دکھا رہے ہیں ، نام کیوں نہیں لاۓ ؟

رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا، شزہ فاطمہ

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ کی سست روی کا زمہ دار وی پی این کو قرار دے دیا

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی سعودی سفیر نواف سے ملاقات

خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ

وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے،شزہ فاطمہ خواجہ

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون، وطین کی ملاقات

سیکرٹری آئی ٹی قائمہ کمیٹی سے گئے تو کل تبادلہ کر دیا گیا،امین الحق

قومی خزانے کو 42 ارب سے زیادہ کا نقصان ، وزارت آئی ٹی سےرپورٹ طلب

انٹرنیٹ سروس سب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے متاثر ہے، چیئرمین پی ٹی اے

انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی وارننگ

انٹرنیٹ فائروال کے نفاذ سے پاکستانی معیشت کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: پی ایس ایچ اے

انٹرنیٹ کی سست روی ناقابل برداشت، 5G کی نیلامی کے لیے کوششیں جاری، شزہ فاطمہ

حساس ڈیٹا گوگل پر عام مل جاتا ہے، اسے کیسے روکا جائے،سینیٹر پلوشہ خان

فائر وال منصوبہ کی پی ٹی آئی حکومت نے منظوری دی تھی،چیئرمین پی ٹی اے

Comments are closed.