ٹویٹر پر بھارت کو ذلیل کرنے والے عرب ایکٹوسٹ پاکستان کی تعریف کررہے

ٹویٹر پر مودی اور آر ایس ایس کے خلاف برسر پیکار ایک کویتی شیخ نے بھارتیوں کو چھیڑتے ہوئے پاکستانی عوام کو سلام اور محبت بھیجا ہے

باغی ٹی وی : ٹویٹر پر مودی اور آر ایس ایس کے خلاف برسر پیکار ایک کویتی شیخ نے بھارتیوں کو چھیڑتے ہوئے پاکستانی عوام کو سلام اور محبت بھیجا ہے کویتی مسلم عبداللہ الشریکۃ سوشل میڈیا پر مودی سرکار اور بی جے پی انتہا پسند ہندو آر ایس ایس کی انڈیا اور کشمیر کے مسلمانوں پر کئے جانے والے ظلم و ستم پر اور مسلمانوں کے حقوق کی پامالی پر مودی فاشسٹ اور آر ایس ایس کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں


اب بھی انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کویتی شیخ عبداللہ الشریکۃ نے پاکستانی عوام کو سلام بھیجتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے معزز عوام کو سلام ، محبت اور تعریف

عبداللہ کی اس ٹویٹ کا پاکستانیوں نے بھی محبت بھرا جواب دیا


تنزیل شیخ نامی صارف نے لکھا کہ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ آپ نے جس طرح مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے لئے آواز اٹھائی۔ اللہ آپ کو اسکی جزا دے۔ آمین۔ بہت ساری محبت اور دعائیں آپ کے لئے پاکستان سے۔


اصغر حسین نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان کے عوام کا غیرت مند کویتی بھائیوں کو بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سلام
//twitter.com/SajidNa88207326/status/1257111891803017220?s=20
ساجد نامی صارف نے کویتی مسلمان عبداللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ بہت بہت شکریہ جناب پاکستانی ہمیشہ ہمارے مسلم مما لک اور عوام احترام کرتے ہیں۔


حسین نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان کی طرف سے تمام عرب مسلمان بھائیوں کو سلام


دوسری جانب عبداللہ نے ایک اور ٹویٹ میں مسلمانوں اور اسلام مخالف انتہا پسندوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ہم مسلمان مظلوموں اور بےگناہوں کا دفاع کرتے ہیں چاہے وہ مسلمان ہی نہ ہوں .. یہ ہمارے اصول ہیں


انہوں نے مزید لکھا کہ جو لوگ اسلام پر حملہ کرتے ہیں اور دہشت گردی کا الزام لگاتے ہیں وہ واقعی اسلام کو بخوبی نہیں جانتے ہیں


شہزادی ہندالقاسم نے بھی ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ پرپائلٹ راہول دیو کی تصویر شئیر کرتے ہوئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارایک ہندو لڑکے راہول دیو کو پاکستان ائیر فورس میں بھرتی کرنے پر پاکستان کے اس اقدام کی تعریف کی


یو اے ای دبئی کے خبر رساں ادارے گلف نیوز کے سی آئی ای نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر راہول دیو کی تصویر شئیر کرتے ہوئے پاکستان کے اس فیصلے کو سراہا اور لکھا کہ پاکستان ائیر فورس میں پہلا ہندو پائلٹ

واضح رہے کہ انڈیا اور کشمیر کے مسلمانوں پر مودی سرکار اور آر ایس ایس اور انتہا پسند بھارتیوں کے ظلم و ستم دن بہ دن شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں یہاں تک کہ انتہا پسند ہندوؤں نے بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلنے می وجہ بھی مسلمانوں کو قرار دیتے ان پر شدید ظلم و ستم کئے مسلمانوں سے تمام قسم کے لین دین ختم کر دیئے اور عرب ممالک میں رہائش پذیر ہندؤں نے مسلمانوں اوع اسلام کے خلاف ٹویٹس کیں

اس صورتحا ل کو دیکھتے ہوئے عرب خلیجی ممالک بھی مسلمانوں کے حق میں بول اٹھے اور انہوں نے یو اے ای گورنمنٹ سے ان تمام ہندو لوگوں کے خالف ایکشن لینے کی اپیل کی

سعودی سفیر نے سنائی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات۔

Leave a reply