ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے بار ٹوئٹر کی جانب سےنئے ویریفیکیشن پروگرام کی کچھ تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

باغی ٹی وی : ٹوئٹر کی پراڈکٹ ڈائریکٹر ایسٹر کرافورڈ نے اپنی ٹوئٹس میں بتایا کہ بہت جلد ٹوئٹر پر 3 اقسام کے اکاؤنٹس ہوں گے جن کو آفیشل، پیڈ اور ان لیبلڈ کہا جائے گا ابھی کچھ ویری فائیڈ اکاؤنٹس پر جلد آفیشل لیبل لکھا نظر آئے گا جبکہ جو بھی صارف ٹوئٹر بلیو کے لیے ہر ماہ 8 ڈالرز ادا کرے گا، اس کے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک موجود ہوگا۔

ٹوئٹر نے بھارت میں 90 فیصد سے زائد عملے کو نوکری سے فارغ کر دیا


انہوں نے بتایا کہ حکومتی اکاؤنٹس، کمرشل کمپنیوں، بزنس پارٹنرز، اہم میڈیا اداروں، پبلشرز اور کچھ اہم شخصیات کے اکاؤنٹس پر آفیشل لیبل موجود ہوگا تمام ویری فائیڈ اکاؤنٹس پر آفیشل لیبل نہیں ہوگا اور یہ لیبل فروخت بھی نہیں کیا جائے گا-

ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع

ایسٹر کرافورڈ نے کہا کہ ٹوئٹر بلیو ٹک کے حصول کے لیے اب تصدیقی عمل کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ محض ماہانہ ادائیگی ہی کافی ہوگی نئے ٹوئٹر بلیو پلان کا حصہ بننے کے لیے صارفین پر زور نہیں ڈالا جائے گا بلکہ وہ اپنی مرضی سے یہ فیصلہ کرسکیں گے۔


واضح رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے اب تک اکاؤنٹس کو مفت ویری فائیڈ کیا جارہا تھا جس کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ یہ مستند اکاؤنٹ ہے مگر ایلون مسک نے ویری فائیڈ اکاؤنٹس کے لیے یکم نومبر کو 8 ڈالرز کے سبسکرپشن پلان کا عندیہ دیا تھا اس پلان پر عملدرآمد امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ہوگا۔

امریکا کا بھارت کےساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مزید گہرے کرنے کی امید کا اظہار

Shares: