ٹوئٹر کی جانب سے ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین تصاویر، ویڈیوز اور جی آئی ایف فائل ایک ٹوئٹ میں پوسٹ کرسکیں گے۔
باغی ٹی وی : کمپنی نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر تصاویر، ویڈیو اور جی آئی ایف فائلز کو ایک ساتھ پوسٹ کیا جاسکتا ہے اس کے لیے ٹوئٹ کمپوزر پر فوٹو، میڈیا یا جی آئی ایف آئیکونز پر کلک کرکے اپنی پسند کی فائلز کو اپ لوڈ کردیں۔
ٹوئٹرمیں ایڈٹ بٹن صارفین کو بھی دستیاب
https://twitter.com/TwitterSupport/status/1577729271002533921?s=20&t=kBR0N87KbM27hd3vhtX8tw
کمپنی کے مطابق ایک ٹوئٹ پر صارفین 4 تصاویر، ویڈیوز یا جی آئی ایف فائلز پوسٹ کرسکیں گے علاوہ ازیں اس فیچر میں صارفین تصاویر اور ویڈیوز دونوں کو بیک وقت ٹیگ بھی کرسکیں گے۔
https://twitter.com/TwitterSupport/status/1577730112853680128?s=20&t=kBR0N87KbM27hd3vhtX8tw
اس سے پہلے صارفین ایک ٹوئٹ پر صرف تصاویر پوسٹ کرسکتے تھے یا ویڈیو ، دونوں کو ایک ساتھ پوسٹ کرنا ممکن نہیں تھا۔
انسٹاگرام میں اس طرح کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے جس سے صارفین تصاویر اور ویڈیوز ایک ساتھ پوسٹ کرسکتے ہیں۔
ٹوئٹر کی جانب سے پہلا ایڈٹ شدہ ٹوئٹ پوسٹ
قبل ازیں کمپنی کی پیڈ سروس ٹوئٹر بلیو کے سبسکرائبرزکو اس تک رسائی دی گئی ہے،کمپنی کےمطابق ٹوئٹر بلیو کے کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے صارفین اب اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں، البتہ ابھی اسے امریکا میں متعارف نہیں کرایا گیا۔
کمپنی نے یہ نہیں بتایا گیا کہ عام صارفین کے لیے یہ فیچر بھی مستقبل قریب میں اس فیچر کو متعارف کرایا جاسکتا ہے یا نہیں-
کمپنی کے مطابق ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے 30 منٹ کے اندر اسے ایڈٹ کیا جاسکے گا ،ایڈٹ کیے جانے والے ٹوئٹس ٹائم اسٹیمپ اور لیبل کے ساتھ نظر آئیں گے جس سے پڑھنے والوں کو معلوم ہوجائے گا کہ اوریجنل ٹوئٹ کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔








