ماسکو: طیارے ٹکراگئے ، اطلاعات کے مطابق روس کے شہر ماسکو ایئرپورٹ کے رن وے پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے سبب مسافر خوفزدہ ہوگئے اور طیاروں کو نقصان پہنچا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے شہر ماسکو میں 2 مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایرو فولٹ ایئربس اے 330-343 میں 229 مسافر سوار تھے۔
ماسکوسے رپورٹ کے مطابق مسافر ایئربس مسافروں کو لے کر بیجنگ روانہ ہورہی تھی کہ قریب کھڑے بوئنگ 777 طیارے سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں طیاروں کو نقصان پہنچا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ہے، طیاروں کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔