بچوں والو خبردارہوجائیں: ہتھوڑاگروپ پھرحرکت میں کراچی میں دوبچوں کوسرپرضرب لگا کرقتل کردیا گیا

کراچی:خبردار، ہتھوڑاگروپ پھرحرکت میں کراچی میں دوبچوں کوسرپرضرب لگا کرقتل کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں گاڑی سے ملنے والی بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ نے سارے خدشات درست ثابت کردیئے ،

ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے سر پر وزنی چیز لگی ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں بچوں کے سر پر گہری چوٹ کے نشان موجود ہیں، سر پر چوٹ لگنے سے بچوں کا خون بھی بہا۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کے ساتھ بدفعلی کے شواہد نہیں ملے۔اسسٹنٹ پولیس سرجن ڈاکٹر سلیم نے بتایا کہ متوفی تین سالہ عبید اور چار سالہ محمد کے سر کی ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی، دونوں بچوں کی وجہ موت سر پر لگنے والی چوٹ بنی، واقعہ حادثہ نہیں قتل ہے۔

واضح رہے کہ منگھو پیر کے قریب پرانی گاڑی سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، دونوں بچے دس مئی سےلاپتہ تھے ،حکام نے اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ بچےممکنہ طورپر کھیل کود کے دوران گاڑی میں لاک ہوگئے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ بچوں کی شناخت دانش زبیراورعبیدسعید کےنام سےہوئی، گاڑی عمرگوٹھ میں کئی روزسے لاوارث کھڑی تھی ، دونوں بچوں کی لاشیں گاڑی کےشیشے توڑکر نکالی گئیں، بچوں کی ہلاکت دم گھٹنے سے ہوئی۔لواحقین کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے، دونوں معصوم بچےایک ہی خاندان کے اور آپس میں دوست تھے۔

Comments are closed.