مزید دیکھیں

مقبول

نیپال میں ایمبیسی کی تعمیر کے بجائے کروڑوں روپے کرایہ دینے کا انکشاف

اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران نیپال...

عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیا

کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرا اور ظہیر کا...

خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کےخلاف آپریشن شروع

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر افغان مہاجرین کے خلاف...

آسٹریلیا میں طوفان نے تباہی مچا دی، ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر

آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کے باعث...

کوڑے کے ڈھیرپرشاپرمیں دونومولود بچوں کی لاشیں‌، مجرم کون ؟ پولیس نے سرجوڑلیئے

اوکاڑہ: کوڑے کے ڈھیرپرشاپرمیں دونومولود بچوں کی لاشیں‌، مجرم کون ؟ پولیس نے سرجوڑلیئے، یہ جرم کس نے کیا؟ دوسری طرف لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جارہاہے، اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں کوڑے کے ڈھیر سے دو نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، نامعلوم شخص بچوں کی لاشیں شاپر میں ڈال کر پھینک گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ لاشیں پاکپتن روڈ پر پٹرول پمپ کے سامنے سے ملیں۔معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ نومولود بچوں کی لاشیں کیوں کوڑے کے ڈھیر پر پھینکی گئی تھیں۔لیکن یہ تو طئے ہے کہ یہ کسی مجرم پیشہ فرد کا کام ہے جواپنا گناہ چھپانا چاہتا ہے

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ 17 اکتوبر کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع قبرستان سے تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں، جس کے بعد پولیس نے گورکن کو حراست میں لے لیا تھا۔

یاد رہےیہ کہ پاکستان میں نومولود بچوں کے حوالے سے بھی عجیب واقعات پیش آتے ہیں، 16 اپریل کو پنجاب پولیس نے بادامی باغ میں نومولود بچے کی میت نکال کر بھیک مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ معلوم ہوا تھا کہ ملزم الیاس نے بادامی باغ کے مقامی قبرستان کی قبر سے نومولود کی میت نکالی اور اُس کے ہمراہ چوک پر بیٹھ کر بھیک مانگنا شروع کر دیا۔