بھارتی بحریہ کو اس وقت ہزیمت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وشاکا پٹنم کے ساحل پر ہونے والے آپریشنل تیاریوں کے مظاہرے کی ریہرسل کے دوران دو افسران کے پیراشوٹ ایک دوسرے سے الجھ گئے، جس کے باعث دونوں افسران سمندر میں جاگرے۔ قریبی کشتی میں موجود اہلکاروں نے فوراً ان کی مدد کی اور دونوں افسران کی جان بچا لی۔
بھارتی نیوی کے دو افسران پیراشوٹ کے ذریعے فضا سے نیچے آ رہے تھے کہ اچانک ان کے پیراشوٹ آپس میں الجھ گئے، جس کی وجہ سے دونوں افسران سمندر میں گر گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ساحل پر شائقین کی بڑی تعداد ریہرسل دیکھنے کے لیے موجود تھی۔ ان شائقین نے یہ واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا، جس کے بعد بھارتی افواج کی آپریشنل تیاریوں پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے۔قریبی کشتی فوراً دونوں افسران کے قریب پہنچی اور ان کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں افسران حادثے میں زخمی نہیں ہوئے۔ اس واقعے کے بعد بھارتی بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے میڈیا میں خاصی بحث چھڑ گئی ہے، اس حادثے کے بعد یہ سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں کہ اگر واقعی بھارتی نیوی کی آپریشنل تیاریوں میں اتنی مہارت ہے تو اس قسم کے حادثات کیوں پیش آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی نیوی کی جانب سے 4 جنوری کو وشاکا پٹنم کے ساحل پر اپنی آپریشنل تیاریوں کے مظاہرے کا منصوبہ ہے، جس میں بھارتی بحریہ کی مختلف سرگرمیاں دکھائی جائیں گی۔ اس موقع پر آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ اور دیگر اہم حکومتی شخصیات کی موجودگی متوقع ہے، اور یہ واقعہ بھارتی نیوی کی آپریشنل صلاحیتوں پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔اس حادثے نے بھارتی نیوی کی آپریشنل تیاریوں اور ان کے دعوؤں کی ساکھ کو سخت دھچکا پہنچایا ہے۔ اگرچہ دونوں افسران محفوظ ہیں، تاہم اس حادثے کے باعث بھارتی افواج کے آپریشنل معیار اور تیاریوں کے بارے میں مزید سوالات اٹھ رہے ہیں، جو کہ بھارتی میڈیا اور عوام کے درمیان بحث کا باعث بنے ہیں۔
نیلم منیر نے لمبا ہاتھ مارا ،اداکارہ کی شادی پر صارفین کے تبصرے
فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کی شام کے نئے رہنماؤں سے ملاقات