اسرائیلی زندانوں میں قید دو فلسطینی اسیرات مسلسل قید تنہائی کا شکار

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی زندانوں میں قید دو فلسطینی اسیرات مسلسل قید تنہائی کا شکار،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام نے حراست میں لی گئی دو فلسطینی اسیرات فدویٰ حمادہ اور وجھیان حشیمہ کو مسلسل 12 دن سے قید تنہائی میں ڈال رکھا ہے۔ دونوں اسیرات اس وقت الرملہ جیل میں قید ہیں۔

صہیونی حکام نے دونوں اسیرات کوایک جیل خاتون اہلکارہ پرحملے کے الزام میں قید تنہائی میں ڈال دیا تھا۔

خیال رہے کہ اسیرہ فدویٰ کواسرائیلی فوج نے 2017ء کو حراست میں لیا اور اس پر مقدمہ چلانے کے بعد فوجی عدالت سے 10 سال قید کیس سزا سنائی گئی۔ جب کہ اسیرہ وجیھان کو 2016ء میں گرفتارکیا گیا اور انہیں چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اس وقت اسرائیلی زندانوں میں 40 فلسطینی خواتین پابند سلاسل ہیں۔

Comments are closed.