پھرطیارہ حادثے کی خبرآگئی : دو مسافربردار طیاروں کا تصادم، متعدد افراد ہلاک

پیرس : پھرطیارہ حادثے کی خبرآگئی : دو مسافربردار طیاروں کا تصادم، متعدد افراد ہلاک،اطلاعات کے مطابق فرانس کے جنوبی علاقے میں دو مسافر بردار طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسافر بردار طیاروں کے ٹکرانے کا خوفناک حادثہ جنوبی فرانس میں پیش آیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آپ میں ٹکرانے والے جہازوں میں ایک سیاحتی جہاز تھا جبکہ دوسرا مائیکرو لائٹ ایئرکرافٹ تھا، جس میں دو افراد سوار تھے۔

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں سرانجام دیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مائیکرو لائٹ ایئرکرافٹ ایک رہائشی مکان کی چہاردیواری کے اندر لینڈ ہوا، تاہم اس میں کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ سیاحتی طیارہ کچھ سو میٹر دور ویران علاقہ میں جا گرا۔

غیر ملکی میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کی شناخت یا تصادم کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Comments are closed.