2 نامعلوم افراد کی نعشوں سے کھلبلی مچ گئی ، لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا ، کہاں سے ملی ہیں‌ یہ نعشیں ، خبر آگئی

0
29

لاہور: لاہور میں نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ تھام نہ سکا ، یہ دو مرنے والے افراد کون ہیں‌پولیس بھی پتہ لگانے میں ناکام ہوگئی اطلاعات کےمطابق شہر کے مختلف علاقوں سے دو لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق کرول گھاٹی سے 45سالہ شخص کی لاش گندے نالے میں تیرتی ہوئی ملی جبکہ امپوریم شاپنگ مال کے قریب سے ملنے والی لاش 40سالہ شخص کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا فیصلہ قابل قدر ہے، پاکستان بزنس کمیونٹی

پولیس کاکہنا ہےکہ پہلی نعش گجر پورہ کے علاقہ کرول گھاٹی کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔پولیس کے مطابق 45سالہ شخص کی لاش گندے نالے سے تیرتی ہوئی ملی جوکہ 15روز پرانی لگتی ہے۔پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقہ امپوریم شاپنگ مال کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 40سالہ شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔ دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

نیشنل سلیکشن کمیٹی کوآرڈینیٹر کی تلاش ، مصباح الحق نیا آئیڈیا لے آئے

Comments are

Leave a reply