مظفرگڑھ : سیلفی کے شوق سے ہر روز ہونے والے حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں مگر اس کے باوجود اس جاہلانہ شوق سے کوئی توبہ ہی نہیں کررہا، اطلاعات کے مطابق علی پور میں سیلفی لیتاہوا نوجوان دریائے سندھ میں جاگرا، بچانے کی کوشش میں ماموں بھی ڈوب گیا۔
مظفر گڑھ سے ذرائع کی طرف سے دی جانی والی تفصیلات کے مطابق سیلفی کے شوق نے جانیں لے لیں، علی پور میں تفریح پر آئے ہوۓ ماموں اور بھانجا سیلفی بناتے دریائے سندھ میں ڈوب گئے، مجاہد نامی شخص بھکر سے اپنے بھانجے حمزہ کو لے کر سیروتفریح کیلئے آیا تھا، سیلفی بناتے ہوئے حمزہ پاؤں پھسلنے پر دریا میں گرگیا۔
بھانجے کی جان بچاتے ہوئے مجاہد بھی دریا میں ڈوب گیا، ریسکیو اہلکاروں کا دونوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔اس واقعہ کے بعد دریا کے کنارے ڈوبنے والوں کے رشتہ دار ڈیرے ڈال کے بیٹھے ہوئے ہیں اور اپنے پیاروں کی لاشوں کا انتظارکررہے ہیں








