پھرطیارہ حادثہ ہوگیا : دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ریاستی قانون ساز سمیت 7 افراد ہلاک
الکاسا: امریکا میں دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ریاستی قانون ساز سمیت 7 افراد ہلاک،اطلاعات کےمطابق امریکی ریاست الاسکامیں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ریاستی قانون دان سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کا واقعہ سولڈونٹا شہر میں ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق ایک طیارہ ریاستی قانون ساز گیری نوپ اڑا رہے تھے جب کہ دوسرے طیارے میں 4 سیاح ، ایک گائیڈ اور ایک پائلٹ موجود تھا۔
رپوٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جب کہ ایک شخص اسپتال منتقل کرنے کے دورا ن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔