پاکستان کا ‘غلط’ نقشہ نشر کرنے پر پی ٹی وی کے 2 ملازمین برطرف ،مزید کالی بھیڑوںکی تلاش جاری
اسلام آباد:پاکستان کا ‘غلط’ نقشہ نشر کرنے پر پی ٹی وی کے 2 ملازمین برطرف ،مزید کالی بھیڑوںکی تلاش جاری ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے ‘پاکستان کا غلط نقشہ نشریات میں شامل کرنے’ پر دو ملازمین کو برطرف کردیا جس میں کشمیر کو بھارت میں دکھایا گیا تھا۔
پی ٹی وی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘پی ٹی نیوز پر 6 جون کو پاکستانی نقشے کی غلط تصویر جاری کرنے پر تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات پر سخت کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی وی کی انتظامیہ نے پیشہ ورانہ کام میں غفلت کے مرتکب ہونے والے دو ملازمین کو برطرف کردیا’۔
Taking strict action on the recommendations of the Inquiry Committee designated to probe the airing of an incorrect images of a map of Pakistan on June 6 on PTV News, PTV management has terminated two officials found responsible for the professional oversight.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 10, 2020
خیال رہے کہ واقعے کو 8 جون کوسینیٹ میں اٹھایا گیا تھاجس کے بعد چیئرمین صادق سنجرانی نے معاملہ قائمہ کمیٹی برئے اطلاعات و نشریات کو بھیج دیا تھا۔قبل ازیں پی ٹی وی نے 7 جون کوایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ‘اس طرح کی غلفت کی کوئی گنجائش نہیں ہے’ اوریقین دلایا تھا کہ ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی وی میں پیش آنے والے اس واقعے کی سوشل میڈیا میں بازگشت ہوئی تھی جہاں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے نے بھی تنقید کی تھی۔فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘شرم ناک ہے، ارشد خان دہائیوں سے پی ٹی وی کی سربراہی کررہے ہیں، لگتا ہے کہ وہ بھول گئے ہیں کہ وہ چیئرمین اور ڈیفکٹو منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی ہیں’۔
Shameful…. Arshad Khan heading PTV since decades seems he forgot he is chairman n defacto MD of PTV not DoorDarshan… expect @shiblifaraz to take all measures to teach them what #Kashmir is meant to Pakistan….. https://t.co/QJ2aU61GlB
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 7, 2020
انہوں نے کہا تھا کہ ‘شبلی فراز سے توقع ہے کہ وہ انہیں سکھانے کے لیے تمام اقدامات کریں گے کہ پاکستان کے لیے کشمیر کا کیا مطلب ہے’۔
شیریں مزاری نے کہا تھا کہ ‘یہ بالکل ناقابل قبول ہے لیکن غفلت کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے کہ گوگل میں تلاش کیا اور بغیر جانچے استعمال کیا’۔وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ‘بدقسمتی ہے یہاں پر نقشے کی اہمیت کم لوگ سمجھتے ہیں’۔وزیرانسانی حقوق نے مزید کہا تھا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ شلبی فراز نہ صرف اس کا نوٹس لیں گے بلکہ پی ٹی وی پر اس طرح کی چیزوں کو ختم کردیں گے’۔
Absolutely unacceptable but this keeps happening due to sheer carelessness and lethargy – just Google a map and use it without checking. Sadly few here realise importance of maps. I am sure @shiblifaraz will not only take note but will end this way of getting things done in PTV. https://t.co/fkzkgmy5l8
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) June 7, 2020
قبل ازیں پی ٹی وی نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد پی ٹی وی نیوز نے یکم جون سے بہتر مواد کو نشر کرنے کے سلسلے میں متعدد نئے پروگراموں کا آغاز کردیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید نئے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔
پی ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیر اعٖظم کی جانب سے سرکاری نشریاتی ادارے کے مواد میں تجدید کی ہدایات کے بعد یکم جون سے 9 نئے پروگرامات اور ٹاک شوز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ سرکاری نشریاتی ادارے پر مواد کی تجدید کے پہلے مرحلے میں معروف صحافی اویس توحید کے پروگرام سمیت منیبا مزاری اور نادیہ مرزا جیسی اینکرز کے پروگرامات بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔
یکم جون سے پی ٹی وی نیوز پر جن نئے پروگراموں کو شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ان میں اویس توحید کا پروگرام ‘ شاہراہ دستور’ نادیہ مرزا کا پروگرام ‘ ایوان سے عوام تک’ امتیاز گل کا میزبان مشال بخاری کے ساتھ تجزیوں پر مبنی پروگرام ‘ نکتہ امتیاز’، پی ٹی وی کے معروف میزبان سید انوار الحسن کا پروگرام ‘سچ کا ساتھ’ اور مونا عالم کا پروگرام ‘ بدلتی رائے’ شامل ہے۔