کبیروالا: خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے علاقے کورائی بلوچ میں رات کو گھر سے 2 لڑکیوں کو اغوا کرکے 3 روز تک اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں وسیم، علمدار اور قیصر سمیت دیگر 2 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت ، تیار خلا میں فروخت زمین پر

زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کے بھائی کی درخواست پر صدر تھانے میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق 3 روز قبل رات گئے ملزمان ان کے گھر میں گھس آئے تھے اور ان کی بہنوں کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے آم کے باغ میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

چین یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرکے نشانات مٹانے لگا

ایف آئی آر کے مطابق ان کے بھائی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گزشتہ روز ان کی دونوں بہنوں کو گھر کے قریب چھوڑ کر چلے گئے جنہوں نے اپنے ساتھ زیادتی ہونے والی زیادتی کے بارے میں بتایا’۔واقعے کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال عمر سعید نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے ایک ملزم قیصر کو گرفتار کرلیا۔

اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

Shares: