ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔جس پر ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن نے ڈی ایس پی مناواں زکریا یوسف کی زیر نگرانی پولیس کی سپشیل ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ انچارج انویسٹی گیشن باٹا پور عبدالحبیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موبائل چوری کی وارداتوں میں ملوث پیشہ وربابری چور گینگ کے2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ بابر ریاض اوراسکے ساتھی نعیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ساڑھے 3لاکھ روپے مالیت کے12موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف باٹا پورسمیت لاہور کے مختلف تھانوں میں چوری کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

چوری کی وارداتوں میں ملوث پیشہ وربابری گینگ کے2ملزمان گرفتار
Shares: