تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
پشاور: صوابی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار ہوگئے، ایک ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔
کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا، متعدد افراد زخمی
ڈی پی او صوابی نجم کے مطابق صوابی ہنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن ہوا جس میں دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر دستی بموں اور اسلحہ سے فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ میں انتہائی مطلوب دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور چار کو گرفتار کرلیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے. آئی ایس پی آر
ڈی آئی جی محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈر اظہار عرف شیراز عرف عبداللہ اور زینت ثاقب شامل ہیں۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے ان میں 5 کلو گرام بارود، 9 دستی بم ، 18 الیکٹرک ڈیونیٹر شامل ہیں۔ڈی آئی جی کے مطابق ان میں 2 کلاشنکوف اور دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے دیگر آلات بھی شامل ہیں، ہلاک دہشت گرد اظہار کے سر کی قمیت 20 لاکھ روپے مقرر تھی، دہشت گرد اظہار دہشت گردی کے چھ سے زیادہ مقدمات میں مطلوب تھا
ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا انٹلیجنس بیس آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد…
ادھرخیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے باعث دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
جاری احکامات کی روشنی میں 5 یا زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 10 روز کیلئے ہوگا۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر شفی اللہ خان کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب پشاور سمیت صوبے بھر میں دہشت گردوں کے حملے سے متعلق الرٹ اور وراننگ جاری کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ 30 جنوری بروز پیر کو پشاور کے حساس ترین علاقے پولیس لائنز مسجد میں خود کش حملے میں 102 افراد شہید، جب کہ 220 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔ جس میں خود کش حملہ آور کو باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔خود کش حملہ آور پولیس وردی میں ملبوس تھا اور مسجد تک موٹر سائیکل پر سوارہو کر آیا تھا۔ دہشت گرد نے خود کش جیکٹ، ہیلمٹ اور ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔